آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد کی سترنگ گیلری میں آسٹریلوی آرٹسٹ گینور شا کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔
اسلام آباد میں آسٹریلوی آرٹسٹ گینور شا کی تصویری نمائش کا افتتاح آسٹریلوی ہائی کمشنرنے کیا۔ آسٹریلوی آرٹسٹ کے مطابق اسلام آباد آنے کے بعد، وہ جانتی تھی کہ انہیں پاکستان کے حوالےسےزیادہ مثبت کہانیاں سنانے کی ضرورت ہے۔
اس لئے یہ بلاگ پوسٹ کارڈز پاکستان سے شروع کیا تاکہ نہ صرف تصاویر بلکہ پاکستان بھر
سےسفر کی دلچسب کہانیاں بھی سب کے ساتھ شیئر کرسکوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے مقامی لوگوں اور دوستوں سے گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور ڈرامائی پہاڑی سلسلے کے حوالےسے بہت سنا تھا ۔ میرا سفر گلگت سے شروع ہوا۔
پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر، ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس نمائش
سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔