پچھترویں یوم آزادی پرکراچی میں مزارقائد
پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ،وفاقی وزاء،گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ نےحاضری دی۔۔۔گورنرسندھ
نےکہاکہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے صوبائی
حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون حاصل ہے۔۔۔ دو مختلف نظریات کی حامل سیاسی جماعتوں
میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ بولے پی ٹی آئی
کےساتھ سندھ میں اچھی ورکنگ رلیشن شپ
ہے۔
ملک کی آزادی کےپچہترسال پورے ہونےپربابائےقوم
محمدعلی جناح کےمزارپرحاضری اورفاتحہ خوانی کاسلسلہ جاری رہا۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،گورنرعمران اسماعیل،وفاقی
وزیرعلی زیدی اورڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے پارٹی رہنماوں کےہمراہ حاضری دی۔
وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نےکہاکہ ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے
کر آزاد ملک حاصل کیا۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نےکہاکہ سیاسی اختلافات
اپنی جگہ لیکن ہم ترقیاتی منصوبوں کے معاملے پر مشاورت کرتے ہیں۔۔
وفاقی وزیرعلی زیدی نے پاکستان کو اللہ کاتحفہ
قراردیا۔۔۔کہا ہمیں پاکستان نے سب کچھ دیا۔۔۔
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نےعزم دہرایاکہ پاکستان
جس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا اس مقصد کو پورا کرنا ہے۔۔۔
پچھترویں یوم آزادی پرکراچی میں مزارقائد
پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نےحاضری دی۔۔۔ فاتحہ خوانی پھولوں کی چادر چڑھائی۔۔۔