سال دوہزا ر بائیس معاشی اعتبارسےہرگزرتےدن کےساتھ مشکل تر ہوتا جارہا ہے ۔

نزاہت خان نزاہت خان

سال دوہزا ر بائیس معاشی اعتبارسےہرگزرتےدن کےساتھ مشکل تر ہوتا جارہا ہے ۔

سال دوہزا ر بائیس معاشی اعتبارسےہرگزرتےدن کےساتھ مشکل تر ہوتا جارہا ہے ۔۔ انٹربینک میں ڈالر1 روپے 48 پیسےمہنگا ہوکربند ہوا۔۔رواں ماہ ڈالر تاریخ میں پہلی بارایک ہی  دن میں ایکساتھ 3 روپےسےزائد سستا بھی ہواتھا۔

ایک دن میں ڈالر1 روپے 48 پیسےمہنگا ہوکربند ہوا۔ ڈالر185.92 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ رواں ماہ ہی ڈالربلند ترین سطح 188روپے18 پیسے پرپہنچنےکےبعد دوبارہ سستا ہواتھا لیکن پھرمہنگا ہونا شروع ہوگیا۔رواں سال کےآغازسے ہی ڈالرکی قیمت میں استحکام برقرارنہ رہ سکا۔۔ ایک ماہ میں ڈالر5.8 فیصد مہنگا ہوکر 10 روپے39 پیسےتک بڑھ گیا۔۔

سال 2022 میں ڈالر27 روپے 69 پیسےتک مہنگا ہوا۔۔ ماہرین کہتےہیں کہ ڈالرکی قیمت کوفوری کنٹرول کرنا ضروری ہے۔۔بیلنس آف پیمنٹس۔۔  بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ۔۔ درآمدات کی بڑھتی شرح نےڈالرکومضبوط جبکہ روپےکوبےقدرکردیا ہے۔۔

جنوری 22 میں ڈالر175 سے177 روپےکی قیمت میں فروخت ہوا۔۔ فروری میں ڈالرمعمولی سستا ہوا اورکم ہوکر 174 روپےکی سطح پرآگیا لیکن پھرمارچ  کے اختتام پر 177 روپے47 پیسےرہا جواب  ڈالر185.92پر پہنچ گیا ہے۔