کراچی،عرفان علی
کراچی میں آج
بارش تو زیادہ نہ ہوئی ،،لیکن صورتحال پھر بھی نہ بدلی۔ کچھ دیر کی بارش میں ملیر
قائدآباد روڈ زیر آب آگیا۔ ناگن
چورنگی ، کے ڈی اے چورنگی اور حیدری مارکیٹ
کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ۔ پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔کہیں
کہیں انتظامیہ متحرک نظر آئی ،،لیکن شہریوں کی مشکلات کا مداوا نہ ہوسکا۔
کراچی
میں کچھ دیر کی بارش نے مشکلات کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ ملیر کا علاقہ ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگا۔ قائد
آباد سے ملیر جانے والی سڑک زیر آب آگئی۔
علاقے
میں پارلیمنٹری سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے
دفتر کے باہر نکاسی آب کے لئے مختص گاڑیاں تو کھڑی تھیں
،،لیکن انہیں استعمال کرنے والا کوئی نہیں تھا۔
سڑک
پر پڑے گڑھے پانی سے بھرے،، تو ٹریفک کی روانی
دشوار ہوگئی۔جبکہ بارش کی چند بوندیں
پڑنے پر پولیس اہلکار پہلے ہی رفوچکر ہوچکے تھے۔
روایت
نہ بدلی اور ناگن چورنگی بھی کچھ دیر کی بارش کے بعد پانی سے بھر گئی۔ سبزی منڈی اور شاہراہ قائد ین کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے ۔
کے ڈی اے چورنگی اور حیدری مارکیٹ کے پاس بھی بارش کا پانی
جمع ہوگیا،، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بر ی طرح
متاثر ہوئی۔
انتظامیہ
کو خیال آیا،،، تو کے ڈی اے چورنگی اور حیدری
مارکیٹ کے پاس جمع پانی کی نکاسی کے لئے ڈی
ایم سی وسطی نے پمپ پہنچادیئے۔
ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضی وہاب شہر کے دورے پر نکلے اور دعوی کیا کہ بلدیاتی عملہ متحرک اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام جاری ہے۔