کراچی میں تعزیہ نکالنے والوں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو برادری بھی پیش پیش


کراچی میں تعزیہ نکالنے والوں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو برادری بھی پیش پیش

کراچی ، عرفان علی

محرم الحرام میں تعزیہ نکالنا قدیمی سلسلہ  ہے ۔کراچی میں تعزیہ نکالنے والوں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو برادری بھی پیش پیش ہے ۔صدر ٹاون کا رہائشی بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئےقیام پاکستان سے ہی ہر سال  تعزیہ تیار کرتا ہے ۔

اسٹیل اور لکڑی سے خوبصورت انداز میں سجا  یہ  تعزیہ۔  15 سے 20 دن میں تیار کیا جاتا ہے۔ اس روایت کو سالا سال لےکر چلنے والے ہندوبرادری سے تعلق رکھنےوالے چھاکا کہتے ہیں   کہ وہ یہ تعزیہ 1947سے تیارکرتے آرہے ہیں

یہ پورا بناہوا ہے اسٹیل کا۔اس پر ہم نے لکڑی کا کام کیا ہے تاکہ کسی کو کرنٹ نہ لگے زری کا کام کیا ہے۔ڈیکوریٹ بھی کیا ہے

خوبصورت برقی قمقموں سے سجے اس تعزیئے کو دیکھنے شہری دور دور سے آتے ہیں ۔

مسلمان بھی  تعزیے کی تیاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں

 ہمارا یہ کام ہے کاریگری کاغذکا کام ہوتا ہے پینٹ شینٹ نہیں کرتے۔زری کاکام ہوتا ہے

عقیدت مند اپنی منتیں مرادیں لے کر تعزیے پر نزرانہ بھی پیش کرتے ہیں ۔