تھر کول انرجی بورڈ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو کوئلے کی کان کی توسیع کرنے کی منظوری دے دی۔

عرفان علی عرفان علی

   تھر کول انرجی بورڈ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو کوئلے کی کان کی توسیع  کرنے کی منظوری دے دی۔

 

تھر کول انرجی بورڈ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو کوئلے کی کان کی توسیع  کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے  تھر میں اس وقت بارہ بلاک ہیں۔

 ہر  بلاک تیس سال تک چار سے پانچ ہزار  میگاواٹ تک بجلی  بناسکتا ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول انرجی بورڈ کا  اجلاس ہوا۔وزیراعلی کا کہنا تھا  تھر کا کوئلہ نو ہزار ، ایک سو  اسکوائر کلومیٹر رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔

تھر میں ایک سو پچھتر  ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں۔ اس وقت بارہ بلاک بارہ سو، پینتیس اسکوائر کلومیٹر پر بنائے گئے ہیں۔ہر بلاک میں دو ارب ٹن کوئلہ موجود ہے۔

ہر بلاک تیس سال تک چار سے پانچ ہزار  میگاواٹ تک بجلی  بناسکتا ہے۔ 

بلاک ون  سائنو سندھ ریسورس کو دیا گیا ہے۔اس بلاک پر فروری دوہزار  تیئس سے کوئلہ نکالا جارہا ہے۔بلاک ٹو  سندھ اینگرو کے پاس ہے،

جس  سے چھ سو ساٹھ  میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔

تھر کول بورڈ نے بلاک ٹو  کے کوئلے کا ٹیرف چھتیس اعشاریہ سات  ڈالر فی ٹن مقرر کیا ہے۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی  نے پینتالیس اعشاریہ آٹھ  ڈالر فی ٹن کی ڈیمانڈ کی تھی۔

 تھر کول بورڈ نے بلاک ٹو کے کوئلے کا ٹیرف چھتیس اعشاریہ سات  ڈالر فی ٹن مقرر کردیا ہے۔

 بورڈ نے  سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو   کوئلے کی کان کی توسیع سات اعشاریہ آٹھ ایم ٹی پی اے سے بڑھاکر گیارہ اعشاریہ دو ایم ٹی پی اے کرنے کی منظوری دے دی۔