غیرملکی خاتون کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار نادرا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

غیرملکی خاتون کو  شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار  نادرا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو  عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

کراچی،عدنان اطہر

غیرملکی خاتون کو  شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار  نادرا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو  عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں  ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے گرفتار ملزم نادر گلفام کو  پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم گلفام،،،،، نادرا کا ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ہے۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج کر  آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے کیس کا چالان  طلب کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نادرا گلفام بروہی کی معاونت سے غیر ملکی شہری فاطمہ خاتون کا شناختی کارڈ بنایا گیا۔ ملزمہ نے جس ریکارڈ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوایا ،،،،وہ سعید اللہ  کو جاری کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک چھ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ اور  اب تک  سترہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں نادرا کے اعلیٰ افسران، غیر ملکی شہری اور ایجنٹ شامل ہیں۔