سندھ کے سرکاری کالجز کے 100 نوجوانوں کو علما یونیورسٹی کی طرف سے ہر سال اسکالرشپ دی جاۓ گی۔
سندھ حکومت اور علما یونیورسٹی کے مابین ایم او یو پر دستخط وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور ظفر کی ملاقات سندھ کے نوجوانوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم دینے کے حوالے سے تبادلہ خیالمحکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے علما یونیورسٹی کے سات ھ یاداشت نامہ پر دستخط کردیے۔
یاداشت نامہ پر دستخط کی تقریب محکمہ کالج ایجوکیشن میں منعقد کی گئی۔
اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن صدف انیس شیخ، سیکریٹر سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ فقیر محمد لاکھو، علما یونیورسٹی کے فیکلٹی میمران اور دیگر بھی موجود تھے۔
اسکالرشپ میں 100 فیصد اخراجات شامل ہیں۔
طالب علموں کو ٹیوشن فیس کے ساتھ رہائش اور کھانے پینے کی سہولت بھی مہیا کی جاۓ گی۔
یہ اسکالرشپ بی بی اے، ایم بی اے، کمپیوٹر سائنس، انجنیئرنگ، میڈیا سائنس اور دیگر مضامین کے ڈگری پروگرامز میں دی جاۓ گی۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور ظفر کی کاوشوں سراہا۔
سردار شاہ نے کہاکہ اسکالرشپ کے لیے پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں کے طلبہ و طالبات کو ترجیح بنیادوں پر موقع دیا جاۓ۔
سندھ حکومت کے قائم کردہ سندھ ایجوکیشنل اینڈومینٹ فنڈ کے تحت بھی ملک بھر میں سندھ کے طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اعلیٰ تعلیم کی ترقی میں نجی اداروں کے تعاون سے بہتر نتائج ملیں گے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی طرف سے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جاۓ گا۔ علما یونیورسٹی کی طرف سے ہر سال 100 اسکالرشپ دینے کا سلسلہ ہر جاری رکھا جاۓ گا۔ وی سی علما یونیورسٹی