گوجرانوالہ وین میں نصب سلنڈر 9 زندگیاں نگل گیا


گوجرانوالہ وین میں نصب سلنڈر 9 زندگیاں نگل گیا



گیس سلنڈر کے پھٹنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی، گوجرانولہ  میں وین نصب سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق واقعے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے۔دس فائر ٹینٖڈرز نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔

پولیس کےمطابق زخمیوں کو ٖڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کیاگیاہے

ایم ایس کے مطابق اسپتال میں سات زخمیوں کولایا گیا زخمی افراد بری طرح جھلس گئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے جنہیں لاہور ریفر کیاجارہاہے۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر وین راولپنڈی سے گوجرانوالہ آئی تھی

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ لگنے سے قبل وین کو منی ٹرک نے تیزی سے ٹکر ماری جس سے وین کے پچھلے حصے میں رکھا سلنڈر پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری وین کو اپنی لیپٹ میں لے لیا جس سے وین میں بیھٹے مسافر بری طرح جھلس کر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔