کراچی میں لانڈھی اور کورنگی کے مکین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ،،اوور بلنگ
پر سراپا احتجاج۔
ٹائر
جلاکر سڑک بند کردی۔ ترجمان کے الیکٹرک
نے شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید
کردی۔
کراچی میں لانڈھی اور کورنگی کے مکین غیراعلانیہ
لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ سے پریشان۔
دارالعلوم کورنگی روڈ کے قریب
کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین
کا کہنا تھا کہ چار سے چھ بار ،،،،
دن اور رات میں
تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔مرمت کے نام پر دس سےبارہ گھنٹے
بجلی بند کردی جاتی ۔ اوپر سے ہزاروں روپے کے بل بھی بھیجے جارہے ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔
تیس جون
کو جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ
ہورہی ہے۔
علاقائی فالٹس کو لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ دینا درست
نہیں ۔