بینکاک اور ابوظہبی سے کراچی ائرپورٹ پہنچنے والے دو مسافروں میں نئے کوویڈ ویرئینٹ جے این ون کی تصدیق ہوگئی۔ شارجہ سے دو اور جدہ سے کراچی پہنچنے والے تین مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق چھ مشتبہ کوویڈ ویرئینٹ مسافروں کے ٹیسٹ کی رپورٹس موصول ہوگئیں۔ دو مسافروں کے جے این ون ٹیسٹ مثبت آئے۔نئے کوویڈ ویرئینٹ جے این ون کا شکار چھبیس سالہ شخص کا تعلق بلوچستان کے علاقے کیچ اور دوسرے ترپن سالہ شخص کا آبائی تعلق سانگھڑ جبکہ وہ قاسم آباد حیدرآباد میں رہائش پذیر ہے۔ دونوں مسافروں کو سختی سے گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کےمطابق شارجہ سے دو اور جدہ سے کراچی پہنچنے والے تینوں مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔جدہ سے کراچی پہنچنے والے ڈی جی خان کے رہائشی ساٹھ سالہ مسافر کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا۔