کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا

صبانور صبانور

کراچی  میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا

کراچی  میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،اسٹریٹ کرمنلز  ٹولیوں کی صورت میں وارداتیں کرنے لگے ہیں  ،،،ایف بی ایریا میں6 مسلحہ ملزمان نے نائی کی دکان میں لوٹ مار کی ,فیڈرل بی ایریا میں گھر سے نکلتے ہی تین موٹرسائیکل پر سوار پانچ مسلحہ ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا، ایڈیشنل سیشن جج سجاول بھی ڈکیتوں سے بچ نا سکے

دستگیر ایف بی ایریا بلاک 14 میں چھ سے زائد مسلح ملزمان نے ہیئر ڈریسر کی شاپ  پر واردات کی۔ملزمان نے شہریوں کو لوٹنے کے بعد بھاگتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ  کی۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے با آسانی فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور اور نائن ایم ایم کے متعدد خول زندہ گولیاں اور ایک میگزین برآمد کیا ، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ڈاکوئوں نے بیس سے زائد فائر کئے۔جاں بحق سلمان آئی ٹی کمپنی میں منیجر تھا۔جاں بحق سلمان فلٹر پلانٹ سے پانی لینے گیا تھا اور گولیوں کی زد میں آگیا۔

گزشتہ روز سے اب تک علاقہ 9 مختلف وارداتیں ہوئیں،جوہر آباد کے علاقے میں خواتین کے ساتھ وارداتیں ہوئی ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جوہر آباد میں پولیس کی کارکردگی بلکل نظر نہیں آرہی۔پولیس نے علاقے کو ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں ہی گزشتہ روز شہری گھر سے نکلتے ہی لٹ گیا، دوموٹرسائیکل پر سوار پانچ ملزمان کو شہری کی جامہ تلاشی لیتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزمان شہری سے موبائل لاک بھی کھلوا کر لے گئے،مسلح ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک لگارکھے تھے،   ادھر بلوچ کالونی میں ایڈیشنل سیشن جج نوید حسین کو اہل خانہ سمیت لوٹ لیا گیا

نیٹ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے ٹریفک جام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کی،،، واقعے کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کرلیاگیا،ایف آئی آر کے مطابق  ملزمان موبائل فونز چھین کو فرار ہوئے، پولیس حکام کے مطابق  مقد مہ درج کر کے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے