جعلی سم کارڈز پر رجسٹریشن کرکے احساس پروگرام کی رقم نکالنے والے تین ملزم پکڑے گئے۔

عمران عمران

جعلی سم کارڈز پر رجسٹریشن کرکے احساس پروگرام کی رقم نکالنے والے  تین ملزم پکڑے گئے۔

جعلی سم کارڈز پر رجسٹریشن کرکے احساس پروگرام کی رقم نکالنے والے  تین ملزم پکڑے گئے۔ پندرہ سو  سے زائد شناختی کارڈز کی کاپیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے جعلسازوں کے خلاف اندرون سندھ میں کارروائی کی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارےنے احساس پروگرام کے نام پر جعلی سم کارڈز فعال کرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جعلی سم کارڈز پر رجسٹریشن کرکے احساس پروگرام کی رقم نکالنے میں ملوث ہیں۔ جعلسازی کرکے رقم نوشہرو فیروز  میں واقع ریٹیل شاپ سے نکالی جارہی تھی۔کارروائی کے دوران لیپ ٹاپ،فلیش ڈرائیو،پندرہ سو  سے زائد شناختی کارڈز کی کاپیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔