کراچی میں پیپلز بس سروس
نے آزمائشی سفر شروع کردیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے اب ہر تین ماہ بعد کراچی
کو نئی بس سروس دیں گے ۔
میٹروپولیٹن سٹی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنا کر مزید بس سروس شروع
کرینگے ۔
کراچی میں پیپلز بس سروس
منصوبے کے پہلے روٹ پر بسوں
نے آزمائشی سفر شروع کردیا ۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن،وزیرمحنت سعید غنی
نے بھی بس میں سفر کیا۔
12
بسیں ماڈل کالونی سے آرام باغ تک چلائی گئی ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ شہر کو ہر دو ماہ بعد نئی بس سروس ملے گی۔
کراچی
سمیت سندھ میں ہزاروں بسیں لائینگے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ
اورنج لائن کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لئے 31 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔۔ لیکن
تعمیراتی کام مکمل نہیں ہو سکا ۔
مزید
ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ، میٹروپولیٹن سٹی میں چنگچی رکشے ہونے ہی نہیں چاہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پیپلز
بس سروس جون تک شہر کے سات روٹس پر فعال کردی جائیں گی۔۔ چین سے منگوائی گئی
بسوں کی دیکھ بھال این آر ٹی سی کرے گی ۔
انہوں نے دعویٰ کیا اگلے ڈیڑھ سال میں پیپلز بس سروس میں ہزاروں بسیں
شامل کرلی جائیں گی۔