کراچی سمیت سندھ بھرمیں امن وامان کیلئے صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت بڑی بیٹھک

عرفان علی عرفان علی

کراچی سمیت سندھ بھرمیں امن وامان کیلئے صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت بڑی بیٹھک

 

کراچی سمیت سندھ بھرمیں امن وامان کیلئے صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت بڑی بیٹھک، صدر نے کہا کہ کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ جلد مکمل کریں، حساس ادارے کراچی اسٹریٹ کرائم اور کچے سے متعلق پولیس کی معاونت کریں۔ رزلٹ چاہیے، پولیس اور رینجرز کو تمام وسائل اور سہولیات دیںگے، سندھ پولیس کو جدید ہتھیاروں کی جلد از جلد فراہمی کے لئے وزیرا عظم سے بات کریں گے۔ صدر مملکت نے چینی باشدوں کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں امن وامان کے اجلاس میں صدر آصف زرداری کو وزیراعلیٰ ، آئی جی اور ڈی جی رینجرز نے بریفنگ بھی دی۔ صدر نے کہا دیگر ممالک میں اسٹریٹ کرائم کے اسباب ہیں، لیکن کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا کوئی خاص سبب نہیں۔ پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اورموبائل فون جاتےکہاں ہیں ؟ صدر نے وزیر اعلی سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کو جنگی بنیادوں پر مکمل کریں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر موثر نگرانی کے لیے ناردرن بائی پاس پر باڑ لگانے کا کام شروع کریں۔

صدر مملکت نے کہا زمینوں پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں، کچے میں اغوا میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کیجائے، سندھ حکومت کو وفاق سے اسلحہ سمیت جو بھی سہولیات چاہئیں مہیا کریںگے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ٹھیکیدار کشمور پل کی تعمیر پر ڈاکوؤں کے خوف سے کام نہیں کررہا ۔ آصف زرداری کی ہدایت دی کہ آئی جی اور ڈی جی رینجرز مکمل سیکیورٹی فراہم کرکے پل جلد از جلد تعمیر کرائیں، صدر نے گھوٹکی، کندھ کوٹ پل پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی

صدر آصف علی زرداری نے کہا شکارپور اور کشمور اضلاع کے کچے میں دریا کے دائیں کنارے پر پولیس چوکیاں قائم کی جائیں۔ وفاقی وزیر داخلہ سے کہا سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان موثر رابطہ قائم کیا جائے۔ صدر نے کہا کہ پولیس افسروں کو مقررہ وقت دے کر ان سے بھرپور کام لیا جائے۔ انہیں اسی صورت تبدیل کریں جب وہ قیام امن میں ناکام ہوں۔

صدر مملکت نے چینی باشدوں کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔