کراچی میں نمازعیدالفطر ادا کر دی
گئی۔
شہرکے مختلف مقامات پر عید کے چھوٹے بڑے
سینکٹروں اجتماعات ہوئے۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضی وہاب ، مفتاح اسماعیل ،، ایم
کیوایم رہنماوں نے کراچی میں عید کی نماز ادا کی ۔
ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی شہریوں نےعیدالفطرکی نمازمذہبی جوش و
جذبے سے ادا کی۔ شہر قائد میں سینکڑوں
چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کے ڈی اے ہاوسنگ سوسائٹی میں نماز عید
ادا کی ،،، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے قوم کو عید کی مبارک باد دی اور اپوزیشن کی
بھی کلاس لی۔
یہ گالی گلوچ کی سیاست جوجھوٹ کی سیاست پی ٹی آئی نےاپنائی اس
سےانشاء اللہ دریغ کریں گے
ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب ایم کیوایم رہنما وں وسیم اختر ، عامر
خان نے پولوگراونڈ میں عید کی نماز ادا کی اورمستقبل میں سندھ کی ترقی کیلیےمل جل
کر کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا
اس وقت پاکستان کی تمام علاقائی کی سیاسی جماعتوں نےمل کرپاکستان میں
بہترجمہوریت کی جدوجہد شروع کی ہےجسمیں ہمیں کامیابی ملیگی
پاکستان تحریک انصاف کےنہ سیاسی اقدارہیں نہ کوئی سیاسی فلسفہ ہےنہ ہی
سیاسی اصول ہے،، پانی کا جومسئلہ ہےکراچی شہرکا سنجیدگی کےساتھ لینےکی ضروت
ہےاورسمجھنےکی ضرورت ہے،، کےفورکا منصوبہ تاخیرکا شکارہےاوردریاؤں کا پانی اس طرح
سےنہیں مل پارہا
ناظم آباد عید گاہ گراونڈ میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوا
جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی
کراچی میں نماز عید کے موقع پر عید کے اجتماعات کے لئے رینجرز اور
پولیس کی جانب سے نماز عید کے لیے بارہ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہکاروں
نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔