پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں کمی۔ ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ سو سے زائد پوائنٹس گرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے تیسرے روز منفی اختتام ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار، پانچ سو چھیتر پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ، اکہتر ہزار، پانچ سو اناسی پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طورپر پانچ سو چونسٹھ کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبارہوا۔ تین سو تین کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ ایک سو اکتالیس کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔