کراچی میں ڈاکووں سے شہری محفوظ نا تاجر۔ بھینس کالونی میں ایک اور واردات۔ مسلح ڈاکو منی ٹر ک سے سات مویشی چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آج صبح مویشی لےکرمنی ٹرک بھینس کالونی کی جانب آرہاتھا۔چھ مسلح ڈاکووں نےروڈنمبر آٹھ پرسات مویشی چھینے اور فرار ہوگئے۔ چھینے گئے مویشیوں میں پانچ بھینسیں اور دو گائے شامل ہیں۔ واردات کامقدمہ سکھن تھانےمیں درج کرلیاگیا۔ بیس روزقبل بھی بھینس کالونی میں مویشی چھیننےکی واردات ہوئی تھی۔