پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کا جشن

عمران عمران

 پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کا جشن


پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کا جشن ۔۔ ہم نیٹ ورک کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا قائد اعظم نے جمہوری پاکستان کی بنیاد رکھی تھی ۔۔ اگر ہم پاکستان کو قائد اعظم کے آصولوں پر چلائیں گے تو ترقی حاصل کریں گے ، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور  نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آگے بڑھ کر کام کرنے والی خواتین کو سرہاتی ہے ۔


سندھ اسمبلی کے احاطے میں ہم نیٹ ورک نے اپنی بیسویں سالگرہ ملک کی پہلی دستور ساز اسمبلی کو خراج تحسین پیش کر کے منائی ۔۔ ۔


اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا کہ اس ایوان میں قائد اعظم نے تاریخی تقریر کی اور جمہوری پاکستان کی بنیاد رکھی تھی ۔۔۔


اویس قادر شاہ نے کہاہےکہ ۔11اگست 1947قائداعظم محمدعلی جناح نے اپنی پہلی تاریخی تقریراس ہاوس میں کی تھی۔۔۔


قائدکےاگران اصولوں پر ہم پاکستان کےسارے سیاست دان پاکستان کاہربچہ بچہ چلے تویہ پاکستان ترقی کی راہوں پرگامزن ہوگا 


پیپلز پارٹی کی  رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کام کرنے والی خواتین کو سراہا ۔۔۔


 انہوں نے ہم نیٹ ورک کی کارشوں کو بھی سراہا ۔

فریال  تالپور نے کہاہےکہ خواتین وحضرات ہم آج اس موقع پر یہاں  ایک اور خوشی بھی منارہےہیں ، ہم نیٹ ورک نے اپنے بیس سال مکمل کیےہیں،


میں یہاں مبارکباد دینا چاہوں  گی ہم ٹی وی والوں کو اورہم کی میڈیم سلطانہ کوکہ یہ زبردست قسم کاآپ کا سفررہا ۔۔۔ 


اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ اصل لیڈر وہ ہوتا ہے جو مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہو۔۔۔