اسلام آباد: کیش لیس اکانومی اور فائبرائزیشن پر حکومت کے اہم اقدامات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اسلام آباد: کیش لیس اکانومی اور فائبرائزیشن پر حکومت کے اہم اقدامات

اسلام آباد: کیش لیس اکانومی اور فائبرائزیشن پر حکومت کے اہم اقدامات


وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے ہر دو ہفتے بعد اجلاس طلب کرتے ہیں تاکہ ڈیجیٹل معیشت کو تقویت دی جا سکے۔


انہوں نے بتایا کہ فائبرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے رائٹ آف وے چارجز ختم کر دیے گئے ہیں، جب کہ صوبائی حکومتیں بھی اس اقدام کی پیروی کر رہی ہیں۔ کچھ صوبوں نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔


وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق، نیشنل فائبرائزیشن پالیسی پر کام شروع ہو چکا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔


شزا فاطمہ نے مزید بتایا کہ ایم وی این او فریم ورک منظوری کے مراحل میں ہے، جس سے ٹیلی کام سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری اور مسابقت کو فروغ ملے گا۔