پیٹرول پمپ مالکان نے کل کراچی سمیت
ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز
ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ کل صبح چھ بجے سے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس بند ہوجائیں گے۔ فی
الفور ہمارا مارجن چھ فیصد نا کیا گیا،، تو غیر معینہ
مدت کے لئے پمپ بند کردیں گے ۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا جمعرات کو ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان۔ چیئرمین عبد السمیع خان نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارا مارجن ڈھائی فیصد سے بڑھا کر چھ فیصد تک کرے۔
25تاریخ کوہر حالت میں پورے پاکستان کےپمپس بند کردیں گے یہ
اگر کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو آرڈیننس جاری کردیں
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارا کوئی
مطالبہ نہیں مانا۔ ان حالات میں کاروبار کرنا دشوار ہے ۔مطالبات نہ مانے گئےتو غیر معینہ مدت تک پمپس بند کردیں گے۔
ہمیں بتادیں ہم سے بات کریں اور یہ بتادیں کہ ہم اتنادینا چاہتے ہیں ہم اپنے
دوستوں سے مشاورت کریں گے مناسب ہوگا تو قنول
کرلیں گے
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت دیگر وزراء پر عدم
اعتماد کا اظہار کردیا۔