کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ تعمیراتی کام کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ تعمیراتی کام کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ تعمیراتی کام کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ نمائش چورنگی سے سی بریز پلازہ تک سڑک تباہ حال ہے ۔۔ وجوہات کیا ہیں اور عوام کس اذیت سے دو چار ہیں ۔

گرین لائن بس منصوبے کا دوسرا مرحلہ یعنی نمائش چورنگی سے جامع کلاتھ تک ۔۔ ایم اے جناح روڈ کے بیچ ٹریک بنانے کا کام گزشتہ سال شروع ہوا ۔۔ سندھ انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کے ٹھیکیداروں  نے زیر زمین پانی ،بجلی اور ٹیلی فون کی لائنیں منتقل کرنے کا کام شروع کیا لیکن پھر اچانک یہ کام روک دیا گیا۔

گرین بس کا یہ کام ہوکر نہیں دے رہا۔کام اٹکے ہوئے ہیں۔کوئی پرسان حال نہیں۔

نمائش چورنگی سے سی بریز پلازہ تک ایم اے جناح کے دونوں ٹریکس پر ایک جانب ٹریفک جام رہتا ہے تو دوسری جانب شہریوں کے لئے روڈ کو عبور کرنا دشوار ہوگیا ہے

 نمائش چورنگی سے سی بریز اسٹاپ آنے کے لیے 20منٹ لگتے ہیں ۔کوئی پرسان حال نہیں۔

مستقل دشوایوں میں ہیں پوچھنےوالا کوئی نہیں ۔کھود کر چلے جاتے ہیں۔کبھی ملبہ ڈال کر چلے جاتے ہیں۔مٹی ڈال کر چلے جاتے ہیں کبھی گٹر کا پانی ابل رہاہوتا ہے

ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک پر ترقیاتی کام کی سست روی کی وجوہات کیا ہیں؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لئے ہم نیوز نے ایس آئی ڈی سی ایل کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم حکام نے بات کرنے سے انکار کردیا