کراچی میں مہران ٹاؤن فیکٹری آتش زدگی کیس

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں مہران ٹاؤن فیکٹری آتش زدگی کیس

کراچی میں مہران ٹاؤن فیکٹری آتش زدگی کیس میں ملزم سیپا اور  فائربریگیڈ کے  افسران  کو  ضمانت قبل از گرفتاری  مل گئی

سیشن عدالت شرقی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا اور انچارج فائر بریگیڈ کورنگی کی ضمانت قبل از گرفتاری  کی استدعا منظور کی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ پانچ  لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور  ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے انچارج فائر بریگیڈ کورنگی کی گرفتاری کا حکم  جاری اور  تحفظ ماحولیات ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر  کے وارنٹ  گرفتاری جار ی کئے تھے۔ کیس میں تیرہ ملزمان مفرور ہیں ۔ ان میں  ڈی سی کورنگی اور  جی ایم کے الیکٹرک سمیت دیگر شامل ہیں۔