بھارتی جیل میں قید دس پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

عمران عمران

بھارتی جیل میں قید دس پاکستانی ماہی گیروں   کو رہا کردیا گیا

بھارتی جیل میں قید دس پاکستانی ماہی گیروں   کو رہا کردیا گیا۔ لاہور میں قرنطینہ  کی مدت  مکمل کر کے کراچی پہنچیں گے۔

بھارت کی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیر ٹھٹھہ کے علاقے کیٹی بندرکے رہنے والے ہیں۔انہیں  بھارتی فورسز نے دسمبر دوہزار سولہ میں مچھلی کے شکار کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔بھارتی حکام نے ماہی گیروں کوواہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔  ماہی گیرلاہور میں قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد کراچی پہنچیں گے۔ دو ماہی گیروں کی گرفتاری کے وقت عمریں تیرہ اور سولہ سال تھیں