سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سولہ ستمبر تک پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

 سندھ ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے  فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلبی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار    نے بتایا ایف آئی اے نے فردوس شمیم نقوی کو مختلف نوٹسز کے ذریعے اسلام آباد طلب کیا ہے۔نوٹس پر جاری ہونے کی تاریخ درج نہیں ہے جبکہ نوٹس طلبی کی تاریخ کے بعد موصول ہوئے۔معلوم ہی نہیں ایف آئی اے کن الزامات پر تحقیقات کے لیے طلب کررہا ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت   کے دریافت کرنے پر سرکاری وکیل نے بتایا ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو خطوط لکھے ہیں،،، تاحال جواب نہیں ملا۔  دو ہفتے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو  سولہ  ستمبر تک فردوس شمیم کے خلاف قانونی کارروائی سے روک دیا ۔