پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،

عمران عمران

پاکستان  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،


 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہےکہ ہم نے کبھی نہیں کہا  کہ ہم حکومت میں شامل ہورہے ہیں

ہماری پوزیشن وہی ہے جو کل تھی ، ابھی تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،

کل ہماری میٹنگ  ہونی ہے  اس میں اپنی اپنی تجاویز سامنے آئیں گی،

اگر اس میں کوئی تبدیل شدہ  تجویزآتی ہے تو کل اس پر بات ہوگی،

میں آج تک کابینہ میں شمولیت  کے امکان کو مسترد کرتا ہوں، 

پیپلز پارٹی ہمیشہ غیر آئینی راستوں کو روکنے کی بات کرتی ہے،

پاکستان  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،

جمہوریت اوروفاق کو خطرات سے متعلق باتیں  قیاس آرائیاں  ہیں،

پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کے علاوہ اور کوئی راستہ ہی بھی نہیں،

ہم  نے اپنے دوستوں کو ناراض کر کے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کا راستہ کھولنے کی کوشش کی تھی،

9مئی نے پورے پاکستان کو اپنے  جکڑ میں لے لیا،

 9مئی پورے پاکستان کیلئے ایک عذاب بنا،

ہم نے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ،

 ہم نے مسلم لیگ ن  کو واضح کہہ دیا ہے کہ ہمارے پاس سیٹیں نہیں،

ہم نے مسلم لیگ ن کو کہا کہ آپ کے پاس سیٹیں زیادہ ہے آپ حکومت بنائیں،

 ہم مل کے چلنے کو تیار ہیں، ہم آپ کے ساتھ دیں گے،

 کل ہماری پھر میٹنگ ہونے کاامکان ہے،

توقع ہے کہ مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی،  مسلم لیگ ن کے وزرا ہوں،

ن لیگ کے کچھ لوگوں کی زاتی رائے  ہے کہ کچھ وزارتیں لی جائیں،

سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے بیٹھ کر بات ہو جائے گی،

ن لیگ زرداری کے صدر بننے پر راضی ہے،

ہم ن  لیگ کو وزیراعظم کیلئے ووٹ دینے کا کہہ چکے ہیں ۔