خوبصوت چہرہ، لباس کا اعلیٰ انتخاب پر سب سے اچھی اور انوکھی بات یہ ہے کہ جب انسان کو رنگوں اور ڈیزائن کے ساتھ کھیلنے کاہنر آتاہوں تو ایسے میں منفرد شخصیت اور کام کے ساتھ ماریہ اطہر کا نام سامنے آتاہے
ماریہ اطہر کی خوبصورت بات یہ ہے انہیں رنگوں سے بات کرنے کا ہنر آتاہے کونسا رنگ کس احساس کی ترجمانی کرتاہے اور اسے کس
موقعے پر لباس کی صورت میں زیب تن کرنا ہے یہ کوئی ماریہ اطہر سے سیکھے
انکے ڈیزائن نہ صرف انہیں دوسرے ڈیزائنر سے ممتاز رکھتے ہیں بلکہ یہ خود اپنے ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کرکے فوٹو گرافی کرکے اپنے مداحوں کی تعداد میں بےتحاشا اضافہ کرتی ہیں۔
خوش شکل ، خوش لباس ،چہرے پر کھلے اپنائیت کے پھول ،ماریہ اطہر کو فیشن کے دلدہ لوگوں کا گرویدہ بنا رکھتے ہیں۔
ان کی تیارکردہ ویڈیو اورتصاویر انکے فیشن اور خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔