جسٹس (ر )مظاہر نقوی کیخلاف شکایات ، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 15فروری تک ملتوی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیاکہ مناسب ہوگا 15،16،17 فروری کو سنا جائے ، کیس کو پھر 8 فروری انتخابات کے بعد سنیں گے
وفاقی حکومت نے عافیہ شیر بانو کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا
اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کے اپیل دائر کرنے کے فیصلے سے کونسل کو آگاہ کردیا عافیہ شیر بانو کیس فیصلے کے مطابق کونسل صرف جج کے خلاف ہی کارروائی کر سکتی ہے
سپریم جوڈیشل کونسل کو جسٹس (ر )مظاہر نقوی کے وکیل کی درخواست موصول
شدید دھند کے باعث آج کونسل کی کارروائی میں نہیں پہنچ سکتا، وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل صرف جج کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار رکھتی ہے ، استعفیٰ دینے کے بعد جسٹس نقوی کے خلاف کونسل کارروائی نہیں کرسکتی،
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کی
جسٹس طارق مسعود اورجسٹس منصور علی شاہ جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک ہوئے
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم افغان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی شریک تھے