ستائیس فروری دوہزار انیس
کوپاکستان نےبھارت کواس کی سازش کا ایسا کراراجواب دیا ،،،کہ وہ اسےساری
زندگی یاد رکھےگا۔ پاک فضائیہ نےنہ صرف بھارتی فضائیہ کےدو طیارے مار گرائےبلکہ ایک
پائلٹ ابھی نندن کوقیدی بھی بنایا لیا تھا۔
ستائیس فروری 2019وہ یادگار دن
ہے جب پاکستان فضائیہ کے شاہینوں نے نام نہاد بھارتی سورماوں کو دھول چٹا ئی تھی ۔
چھبیس فروری کی رات بھارتی فضائیہ نےپاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی
اور40 کلومیٹر اندر داخل ہوکر پےلوڈ گرایا۔
پاکستانی شاہینوں نے بروقت ایکشن لے کر ۔۔ نا صرف بھارتی طیاروں
کونشانہ بنایا بلکہ بھارتی پائلٹ کوبھی قیدی بنالیا۔
پاکستان کی اس بڑی کامیابی کویادگاربنانے کےلئے پی اےایف میوزیم کراچی میں سوئفٹ رٹارٹ گیلری قائم کی گئی
ہے۔پاکستانی شاہینوں کے ہاتھو ں تباہ ہونے
والے بھارتی جہازوں کے ٹکڑے اور پرزے گیلری میں
عبرت کا نشان ہیں۔گیلری میں بھارت
کے قیدی پائلٹ ابھی نندن
کے زیر استعمال اشیا بھی
رکھی ہیں۔
جےایف 17 تھنڈرطیارروں کی کامیاب اسٹرائیک سے بھارتی فضائیہ کا مگ 21 اورایس یو30 مارگرانے
کا کارنامہ ونگ کمانڈر نعمان
فہیم اوراسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی
نے انجام دیا۔دونوں کو تمغہ جرات
اورستارہ جرات سےنوازا گیا۔