معروف گلوکار اور پی ٹی آئی کے رہنما سلمان احمد کے بہنوئی کی گرفتاری کے خلاف درخواست۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر سلمان احمد کی بہن نے موقف اختیار کیا ہے کہ پچیس مئی کو پولیس اور سادہ لباس اہلکار ان کے شوہر شاہد کو ساتھ لے گئے۔ وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سلمان احمد پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں۔پولیس کی جانب سےمعروف گلوکار کی بہن اور اہل خانہ کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔عدالت کی سلمان احمد کے بہنوئی شاہد کو بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت۔ محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی اور دیگر سے جواب اور اکتیس مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔