چار تھانیداروں اور چوکی انچارج معطل

عدنان اطہر عدنان اطہر

 چار تھانیداروں اور چوکی انچارج  معطل


 آئی جی سندھ نے جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ پشت پناہی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے   کے الزام  پر چار تھانیداروں اور چوکی انچارج کو معطل کردیا۔


جاری نوٹی فکیشن کےمطابق پانچوں افسروں کو عہدوں سے ہٹاکر گارڈن ہیڈ کوارٹر بلیک کمپنی بھیج دیا گیا۔ ان افسروں میں  ایس ایچ او موچکو، منگھوپیر، کلفٹن اور بوٹ بیسن کے علاوہ   انچارج چوکی خدا کی بستی سرجانی ٹاؤن  شامل ہیں۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے پانچوں افسروں کی معطلی اور بی کمپنی بھیجنے کا   نوٹیفکیشن جاری کردیا۔