کوچ اور وین میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق، 14 زخمی

عرفان علی عرفان علی

کوچ اور وین میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق، 14 زخمی


 

کوچ اور وین میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق، 14 زخمی

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ اور پک اب وین میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

آج علی الصباح ساڑھے 4 بجے کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ اور پک اپ وین میں پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں کوچ میں سوار 20 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ میں 30 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

پنڈی بھٹیاں حادثہ، جاں بحق افراد میں نواحی علاقہ جلا پورہ کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل  ہیں بھائی ممتاز حسین بھٹی کا کہناہےکہ بھائی کراچی میں فیکٹری میں کام کرتے تھے


کراچی سے چھٹیوں پر واپس پنڈی بھٹیاں آرہے تھے، آئی جی موٹروے پولیس کے مطابق

2بچے ،بھائی اور بھابی موقع پر جاں بحق ،2 بچیاں زخمی ہیں، پنڈی بھٹیاں حادثہ کوچ اور پک اپ کے ٹکراوکے باعث پیش آیا،

حادثے میں  17 افراد  جاں بحق ہوئے،

جاں بحق افراد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں،

ڈیڈ باڈیز کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بغیر ممکن نہیں،

کچھ لوگوں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر اپنی جان بچائی،

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سوزوکی میں موجود فیول کی وجہ سے آگ لگی،

چیئرمین این ایچ کی جانب سے حادثےکی  انکوائری کرنے کیلئے کمیٹی  تشکیل دے دی گئی ، شام تک حادثے کی رپورٹ سامنے آجائے گی،

اکثر گاڑیوں میں ایمرجنسی گیٹ نہ ہونے پر بھی چلان کیے جاتے ہیں، ڈی پی اوحافظ آباد کے مطابق پنڈی بھٹیاں،کراچی سے اسلام آبادآنے والی بس میں آگ لگ گئی

حادثہ میں 18 لاشیں نکال لی گئیں،15زخمی بھی اسپتال منتقل،

حادثہ صبح ساڑھے 4بجے پیش آیا،مسافرسورہے تھے،

حادثہ مسافربس پک اپ  سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا،

حادثہ میں بس اورپک اپ کے ڈرائیورزبھی جاں بحق

پک اپ میں ڈیزل آئل کے ڈرم رکھے ہوئے تھے،

آئی جی موٹروے  پولیس  نے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی ،

ڈیڈ باڈیز کی ابھی شناخت ممکن نہیں،

ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ڈیڈ باڈیز کی شناخت عمل  میں لائے گی،ڈی پی اوحافظ آباد ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں بس حادثے کی تحقیقات کاآغازکردیا گیا، آئی جی موٹر وے پولیس کاکہناہےکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،

آئی جی موٹروے پولیس نے تمام شفٹ میں موجود آفیسرزاور بیٹ کمانڈر کو معطل کردیا، حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،

محکمانہ کارروائی کے لئے انکوائر ی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،

چیف آرگنائزر ن لیگ  مریم نوازکاپنڈی بھٹیاں واقعے میں  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

مریم نواز کاجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت مریم نواز کا کہناہے کہ


واقعہ پر انتہائی دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں  بربرا کے شریک ہیں،

مریم نواز کی حادثے میں زخمی ہونے والوں  کے لیے جلد صحت یابی کی دعا

حادثے کی وجوہات کا تعین ضروری ہے،چیف آرگنائزر ن لیگ  

زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،

ترجمان ن لیگ مریم  اورنگزیب   کا پنڈی بھٹیاں  حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس

مریم اورنگزیب کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار

مریم اورنگزیب کی جاں بحق افراد کے درجات بلندی  اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا