چلو ٹھیک ہےعمران خان سے اچھی معیشت پر تقریر کوئی نہیں کرتا ۔

صبانور صبانور

چلو ٹھیک ہےعمران خان سے اچھی معیشت پر تقریر کوئی نہیں کرتا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر توانائی  حماد اظہر  کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ  لوگ تین وقت بھی گیس نہیں دے سکتے۔ یہ بحث میں تو جیت سکتے ہیں مگر ملک کو بحث کی نہیں گیس کی ضرورت ہے۔چند  اے ٹی ایمز کو ملک میں مہنگائی کی وجہ قرار دے دیا۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر توانائی  حماد اظہر کی بحث میں جیت تسلیم کرلی ۔ پریس کانفرنس میں کہا کہ  عوام ،تاجر،صنعت کار سب پریشان ہیں۔صرف بحث کرنے سے گیس نہیں آتی۔

 چلو ٹھیک ہےعمران خان سے اچھی معیشت پر تقریر کوئی نہیں کرتا ۔عمران خان کو معیشت چلانا نہیں آئی۔مہنگائی سے جان لےلی ہے۔ بحث کا وقت ختم ہوگیا ۔گیس دیجئے بحث نہ کیجئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سرمایہ داروں کا  پیسہ  ڈوب رہا ہے۔مہنگائی حکومتی اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔موجودہ حکومت نے ساتھ بیٹھے امیروں کو تو فائدہ پہنچایا مگر غریب کو غریب تر کر دیا۔

 کنسٹرکشن والوں کو ایمنسٹی دی ایک روپے کا سیلز ٹیکس کم نہیں کیا۔بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی  کم کردی موٹر سائیکلوں پر ٹیکس لگادیا۔حکومت  نے صرف امیرلوگوں کی سیوا کی ہے جو خان صاحب کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں جنہیں عام فہم اے ٹی ایم کہتے ۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ  شرح سود بڑھانا  صنعتوں کے گلے میں پھندے کے مترادف ہے۔ حکومت کی جانب سے  مزید ایک فیصد شرح سود بڑھانے  کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔