کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام۔ کورنگی صنعتی ایریا سے لیاری گینگ وار
کے تین مبینہ دہشت گرد گرفتار۔ ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے نکلے تھے۔
کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے لیاری گینگ وار کے تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کر
کے ان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، پستول اور
دیگر سامان برآمد کرلیا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ
بنانے کےلئے نکلے تھے۔ انہیں اسنیپ چیکنگ
کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔ مزید تحقیقات کی
جارہی ہیں۔