کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے والوں کی شامت آگئی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے والوں کی شامت آگئی


کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے والوں کی شامت آگئی، ایک ہفتے کے دوران ٹریفک پولیس نے 19ہزار سے زائد چالان کرڈالے۔۔۔بغیر لائسنس گاڑی چلانے،تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور سڑک پر تجاوزات قائم کرنے  والوں کے خلاف71 مقدمات بھی درج کرلئے گئے ، 

جو ٹریفک قوانین کو خاطر میں نہیں لائے گا۔۔۔چالان کٹوائے گا یا حوالات  پہنچ جائے گا۔۔۔کراچی میں ٹریفک پولیس نےقانون شکنی کرنے والوں کے خلاف ڈنڈا ٹھالیا 


 ٹریفک پولیس  کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ  کے مطابق سڑکوں پر 19ہزار 349چالان کئے گئے۔۔۔71 مقدمات بھی درج کرادئیے گئے


ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کرنے پر50ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج  کرائیں۔۔۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 10، سڑک  پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف  11 مقدمات درج کرائے 


 ریکارڈ کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 7334 چالان کئے گئے ۔۔۔سگنل  کے خلاف ورزی پر 3363 چالان  ہوئے


ون وے کی خلاف ورزی پر 825،غفلت و لاپروائی سے ڈرائیونگ پر590 شہریوں کو چالان کی صورت جرمانہ ادا کرنا پڑا۔۔۔


نو پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے والے2392 افراد کوچالان کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ کالے شیشے والی647 گاڑیوں  کے چالان کئے گئے، ایکسٹرا سیٹر927رکشوں کے بھی  چالان کئے گئے۔