کراچی ڈیفنس میں بنگلے اور ماڑی پور نالہ اسٹاپ کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز سکس ، خیابان شہباز بنگلے سے سیکورٹی گارڈ کی لاش ملی۔ سیکیورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق ہوا ۔ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔پولیس نے واقعہ کی مختلف پہلووں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔ماڑی پور نالہ اسٹاپ کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔