آغا سراج
درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے
کا کیس۔ احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو تیئس دسمبر تک عدالتی ریمانڈ
پر جیل بھیج دیا۔
اسپیکر سندھ
اسمبلی آغا سراج درانی کو سخت سیکیورٹی میں
کراچی کی احتساب پہنچایا گیا۔ اس
موقع پر ان کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی
عدالت کے باہر موجود تھی۔ آغا سراج کے دو
بھائی اور بیٹا عدالت پہنچ گئے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے
آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد کردی تھی۔ تیئس دسمبر کو ریفرنس کی سماعت تک انہیں
عدالتی ریمانڈ تک جیل بھیج دیا جائے۔ آغا سراج درانی کےوکیل نے کہاکہ ہم
نے خود نیب کو سرینڈر کیا ہے۔ عدالت نے سراج درانی سے دریافت کیا کہ کوئی مسئلہ تو
نہیں ہے۔ عدالت نے آغا سراج درانی کو تیئس دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد تین دسمبر کو سپریم کورٹ کے باہر سے نیب نے آغا
سراج درانی کو گرفتار کیا تھا۔اس سے قبل
سندھ ہائی کورٹ نے تیرہ
اکتوبر دوہزار اکیس کو اسپیکر سندھ اسمبلی
کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ضمانت منسوخی کے بعد آغا سراج درانی ڈیڑھ ماہ تک غائب رہے تھے۔