قمبر 3 بچے جھلس کر جاں بحق، 4 افراد زخمی

نزاہت خان نزاہت خان

قمبر 3 بچے جھلس کر جاں بحق، 4 افراد زخمی


قمبرکے نواحی گاؤں رب رکھو لاکھو میں سیلاب سے متاثرہ غریب خاندان کے خیمے میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع راشد کھوسو اپنی فیملی کے ہمراہ خیمے میں سوئے ہوئے تھے تو موم بتی چلنے کی وجہ خیمے کو آگ لگ گئی

خیمے کو آگ لگنے سے 4 سالہ امیر کھوسو، 7 سالہ صیحت خاتون اور 2 ماہ کی چاہت خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ورثاء  کا کہناہےکہ واقعے کی اطلاع فائر برگیڈ عملے کو دینے باوجود گاڑی نہ پہنچ سکی ، اپنی مدد آپ تحت آگ پر قابو پایا اور واقعہ پیش آیا نقصان ہوا،

گھر کا مالک راشد کھوسو، اس کا بھائی ضمیر علی، والدہ نصیباں اور اس کی بیوی شبیراں زخمی۔ ورثاء رشید کھوسو نےچہرہ کو بتایاکہ 2022 کی بارش کے باعث گھر گر گئے تھے خیمے میں رہ رہے تھے چھوٹی بچی جاگ رہی تھی اس کی وجہ سے موم بتی چل رہی تھی تو آگ خیمے میں لگی،

موٹرسائیکل اور سارا سامان بھی جل گیا، کچھ نہیں بچا ہم کسان ہیں،

ہم غریب لوگ ہیں، حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے بھی مدد کی اپیل ہے