وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ کے عوام کو اعلیٰ معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ڈویژن کی سطح پر شروع ہونے والی ریسکیو ڈبل ون، ڈبل ٹو سروس کو ضلع اور تحصیل کی سطح پر وسعت دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں نقاب کشائی کر کے ریسکیو ڈبل ون، ڈبل ٹو ہائی وے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا سندھ حکومت ادارے کو جدید ترین ریسکیو مشینری، بشمول جدید آلات اور سامانفراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا ریسکیو ڈبل ون، ڈبل ٹو کے آپریشنز کا آغاز ڈویژنل سطح پر کیا۔اسے ضلعی اور تحصیل سطح تک لے جانا چاہتے ہیں۔
وزیراعلی کا کہنا تھا ریسکیو اہلکار عالمی معیار کے تربیت یافتہ ہیں۔بڑی شاہراہوں اور موٹرویز پر سیٹلائٹ اسٹیشنز فعال کر رہے ہیں۔