کراچی واٹر کارپوریشن کے پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ۔۔۔ چار گھنٹے میں بجلی کی فراہمی بحال ۔ بجلی بحال ہونے کے بعد پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی
کراچی واٹر کارپوریشن کے پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کےباعث پپری پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوئی ۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 145 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی بند ہو ئی تھی ۔ پانی کی عدم فراہمی سے لانڈھی کورنگی شاہ فیصل کالونی بن قاسم اور ڈی ایچ اے کے علاقے متاثر رہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پپری پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں جزوی تعطل پیش آیا ۔ کے الیکٹرک کا عملہ خرابی کی درستگی کے لیے موجود اور متحرک رہا ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن سہہ پہر 3:35 پر ہوا جبکہ 7:35 پر بجلی کی فراہمی بحال کی گئی۔بجلی بحال ہونے کے بعد پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع۔چار گھنٹے طویل بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 35 ایم جی ڈی پانی فراہم نہیں ہو سکا