کراچی میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا

صبانور صبانور

  کراچی میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا


 کراچی میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔


پولیس کےاینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق تین گرفتار ملزم کاروں اور ایک  موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث ہے۔ ملزموں سے دو کاریں،  دو موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزم عادی مجرم ہیں ،اور ماضی میں بھی جیل جا چکے ہیں۔ ایک ملزم کو   منشیات کے مقدمے  میں بارہ سال سزا بھی ہوئی تھی۔ پولیس کا دعوی ہے گرفتار ملزم دوہزار دو  سے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔