ڈاکٹر سیف الرحمن نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا۔

عرفان علی عرفان علی

ڈاکٹر سیف الرحمن نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا۔

ڈاکٹر سیف الرحمن نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا۔

ان کا کہنا ہے سڑکوں کی بحالی، پارکوں کی بہتری اور  تجاوزات  کے خاتمے کے لئے کام کریں گے۔

سابق ایڈمنسٹریٹر  کے تعمیراتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے  بلدیہ عظمی کراچی کے  مرکزی دفتر  پہنچنے پر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

ایڈمنسٹریٹر  نے عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف محکمہ جاتی سربراہوں سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام سڑکوں کی  بحالی پہلی ترجیح ہے۔ پارکوں کی حالت بہتر بنائیں گے اور  گرین بیلٹ کو درست کیا جائے گا۔

 فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے گا۔ نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں کی حالت کو بہتر کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔

اسٹریٹ لائٹس کو درست کیا جائے گاتاکہ شہر روشن نظر آئے۔ڈاکٹر سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے شہر کی بہترین خدمت کی ہے ۔

ان کے تعمیراتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔