روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر طاہر نجمی کو کراچی میں سپرد خاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں سیاستدانوں،صحافیوں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،مرحوم کے انتقال پر صدر، وزیراعظم، گورنر اور وزیر اعلی سندھ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے
روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر طاہر نجمی کی نمازجنازہ بحریہ ٹاون کراچی کی مسجد ابوبکرمیں ادا کی گئی جبکہ نزدیکی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں سربراہ ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی،اہلخانہ،صحافتی تنظیموں کے نمائندوں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، مرحوم کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں جبکہ جرنلسٹ گروپ گرین پینل کے سربراہ تھے،انیس سو ستہترکے مارشل لا میں صحافیوں کی تحریک چلانے کی پاداش میں انہیں گرفتاربھی کیاگیاتھا،وفات پر صدر، وزیراعظم،گورنرسندھ ،وزیراعلی سندھ اوروزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم اظہارِ رائے کی ازادی کے قائل تھے اورتمام عمراس کے لئے انہوں نے جدوجہد کی۔