شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سات ٹی
ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج شام ہوگا۔
سندھ پولیس نے بھی کرکٹ میچز سےمتعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیا
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں
ہونے والی ٹی ٹونٹی میچزکے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے
جس کے مطابق 4ہزار سے زائد پولیس کے جوان سیکیورٹی
کے فرائض انجام دیں گے،
ترجمان سیکیورٹی ڈویژن کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی خواتین اور مرد
کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے 2ہزار اہلکار، ٹریفک پولیس کے 15سو 37 جبکہ اسپیشل
برانچ ،ریپڈ رسپانس فورس سندھ رینجزر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے
وابستہ جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی میں مصروف افسر اور
جوانوں کو نیشنل اسٹیڈیم، ایئرپورٹ، روٹس،
پریکٹس گراؤنڈز، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایس ایس یو
کمانڈوز کی سواٹ ٹیم بھی الرٹ رہے گی جبکہ ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی
نگرانی بھی کی جائے گی۔