کراچی کی سڑکوں دوڑتی گاڑیوں کی زد میں آکر سال کے پہلے سات ماہ میں۔۔۔ پانچ سو اڑتیس افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سےزائد زخمی ہوئِے

عرفان علی عرفان علی

 کراچی کی سڑکوں دوڑتی گاڑیوں کی زد میں آکر  سال کے پہلے سات ماہ میں۔۔۔ پانچ  سو اڑتیس افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سےزائد زخمی  ہوئِے


کراچی کی سڑکوں دوڑتی گاڑیوں کی زد میں آکر  سال کے پہلے سات ماہ میں۔۔۔ پانچ  سو اڑتیس افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سےزائد زخمی  ہوئِے۔ ہیوی ٹریفک  کے باعث جان سے جانےوالوں کی تعداد ایک سو ستر سےزائد ہے۔۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ۔۔۔۔یکم جنوری سے اکتیس جولائی کےدوران۔۔۔۔۔شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ سو اڑتیس افراد جان سے گئے۔۔


باون خواتین ۔۔۔جبکہ انہتر بچے بچیاں  حادثات کا شکار ہونےوالوں میں شامل تھے


ہیوی ٹریفک نے ایک سو چوہتر زندگیوں کے چراغ گُل کیے۔۔۔۔بسوں   سے ہونےوالی ٹریفک حادثات میں پچیس۔۔۔۔


منی بسوں سے 11، کوچز سے 6، ٹریلرز سے 48، ٹرکوں سے 60 افراد جاں بحق ہوئے، 


ڈمپرز کی زد میں آکر 22 افراد، واٹر ٹینکرز سے 44، آئل ٹینکر سے 6 افراد  جاں بحق ہوئے


اعدادوشمار کے مطابق۔۔۔۔ ٹریفک حادثات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں موٹر سائیکل سوارتھے،  جن کی تعداد دوسوچوہتر تھی۔۔۔۔۔پیدل چلنےوالے دوسرے نمبر تھے۔۔جن کی تعداد ایک سو نواسی۔۔۔ تھی۔۔


حادثات کےحوالے ضلع ملیر سرفہرست رہا جہاں ایک سوچوہتر افراد جاں  بحق ہوئے۔۔۔۔ڈسٹرکٹ ویسٹ اورکیماڑی میں  ایک سو چھتیس۔۔۔ ڈسٹرکٹ  سینٹرل میں پچھتر افراد جان سے گئے۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ  میں چون  اور کورنگی میں  باون افراد جاں بحق ہوئے۔۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں چوالیس ۔۔۔جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی میں رواں برس کےسات ماہ میں ۔۔۔تین افراد جاں بحق ہوئے