غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دوملزمان کوگرفتار

عدنان اطہر عدنان اطہر

غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دوملزمان کوگرفتار


کراچی میں فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی  کے اینٹی کرپشن سرکل نےمیڈیکل اسٹورپر کارروائی کرکے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دوملزمان کوگرفتارکرلیا ۔۔۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل نےجمشیدروڈ پرکارروائی کرکےدوملزمان کوگرفتارکرکےغیر ملکی کرنسی اور دوموبائل فونزبرآمد کرلیے۔۔۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کےمطابق گرفتارملزمان  نے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔۔۔ملزمان سے بارہ ہزارامریکی ڈالربرآمدہوئے جن کی مالیت پاکستان تینتس لاکھ روپےسےزائدہے۔۔۔ملزمان کے موبائل  فون میں  غیر قانونی خرید و فروخت کے ڈیجیٹل شواہدبھی موجود تھے۔۔۔ اینٹی کرپشن سرکل کےمطابق گرفتارملزمان کیخلاف مقدمہ درج  کرکےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔۔۔