اسٹیٹ بینک
نے آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود 7
فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بیبنک کا کہنا ہے کہ جی ڈی
پی گروتھ 3.9 فیصد ہے۔ اس سال ریکارڈ ایکسپورٹ
ہوئی۔
مانیٹری پالیسی اجلاس کے بعد زوم سیشن پر پریس کانفرنس میں
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ روشن
ڈیجیٹل اکاونٹ میں اب تک ایک ارب 802 کروڑ ڈالر آچکے ہیں۔ کرنٹ اکاونٹ
خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح پر ہے اور اس کو مزید کم کیا جائے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا
کہ کم لاگت ہاوسنگ کیلئے 26 ہزار
درخواستیں آچکی ہے جس میں سے 14 ہزار منظور ہوچکی ہیں۔ ہمارے مالیاتی ذخائر 18
ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ اس سال مہنگائی 11
فیصد سے کم ہوکر 9.7 فیصد رہ گئی ہے۔
رضا باقر کا کہنا
تھا کہ کرنٹ اکاونٹ خٰسارے کے بجائے سر
پلس ریکارڈ ہوا۔ کورونا کی صورت حال میں
پاکستان کی معیشت نے اچھا پرفارم کیا ۔ خطے کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ
ڈالر کے مقابلے میں کم ڈی ویلیو
ہوا،، جو مثبت علامت ہے۔