سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی تجاوزات کیس میں ایس بی سی اے وکیل کے بیان پر عدالت برہم

نزاہت خان نزاہت خان

سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی تجاوزات کیس میں  ایس بی سی اے  وکیل کے بیان پر عدالت برہم

سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی تجاوزات کیس میں  ایس بی سی اے  وکیل کے بیان پر عدالت برہم ہوگئی۔ ریمارکس دیئےتجاوزات گرانے کا حکم سندھ ہائی کورٹ نے دیا۔ وزیراعلی کیسے انکار کر سکتے ہیں۔انہیں  بلا لیتے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔ ایس بی سی اے کے  وکیل نے موقف اختیار کیا کہ  تجاوزات نہیں گرا سکتے۔ وزیراعلی سندھ نے کچی آبادی گرانے سے روکا ہے۔عدالت نے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزیراعلی سندھ قانون سے بالاتر ہیں۔ تجاوزات گرانے کا حکم سندھ ہائی کورٹ نے دیا۔ وزیراعلی کیسے انکار کر سکتے ہیں۔ ہم وزیراعلی سندھ کو بلا لیتے ہیں۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب میں کہا ایس بی سی اے وکیل کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ تمام تجاوزات گرا کر درخواست گزار کو قبضہ دے دیا  ہے ،،، جبکہ درخواست گزار  کے وکیل نے بھی قبضہ ملنے کی تصدیق کر دی۔ عدالت نے ایس بی سی اے  کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ غیر ذمہ دارانہ بیان دینے سے احتیاط کرنے کی ہدایت کردی۔