سندھ کی سورمی زاہدہ شیخ کی ساتویں برسی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 سندھ کی سورمی زاہدہ شیخ کی ساتویں برسی


سندھ کی سورمی زاہدہ شیخ کی ساتویں برسی، سندھیانی تحریک ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کرے گی۔ 

حیدرآباد رسول بخش پلیجو کی اہلیہ سندھیانی تحریک کی سابقہ مرکزی صدر زاہدہ شیخ کی آج (6 جنوری 2025ع کو) ساتویں برسی منائی جائے گی. سندھیانی تحریک کی جانب سے قمبر، سکھر اور ملیر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تقاریب منعقد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ مرکزی تقریب قمبر میں ہوگی جہاں زاہدہ شیخ کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی جائے گی، مزار پر پھول چڑھائے جائیں گے اور پھر عوامی اجتماع منعقد ہوگا۔  ان خیالات کا اظہار سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، مرکزی رہنما زرقا ہالیپوٹو، سبحانی ڈاہری اور افشین میمن نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کیا ہے۔  رہنماؤں نے کہا ہے کہ زاہدہ شیخ سندھ کی سورمی ہے۔  ہم اس کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ زاہدہ شیخ نے کالاباغ ڈیم کے خلاف عوامی تحریک کے تمام لانگ مارچوں میں شرکت کی، سندھیانی تحریک کی جانب سے سندھ کے دیہات میں جا کر خواتین میں سیاسی شعور پیدا کیا۔  انہوں نے سندھیانی تحریک کے تحت سندھ کی مظلوم خواتین اور مظلوم عوام کا مقدمہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی پیش کیا اور بیشتر ملکی اور عالمی سطح کی کانفرنسز میں سندھ کی مظلوم خواتین کی نمائندگی کی.