کراچی کی مقامی عدالت نے
بلیک میل، ہراساں کرنے کے کیس میں ملزم کی
درخواست ضمانت مسترد کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی
عدالت میں بلیک میل، ہراساں کرنے اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے
ہوئے گرفتار ملزم کی درخواست
ضمانت مسترد کردی۔ملزم کو متاثرہ خاتون کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ۔مدعی
کا موقف ہے کہ ملزم گھر کی خواتین کو بلیک میل کر رہا تھا۔ایف
آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔